لورالائی: آٹھ افراد گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے

185

ایک ہی خاندان کے 8 افراد ریلے میں بہنے سے 2 بچے جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیلابی ریلے کے زد میں آکر گاڑی بہہ گئی جس میں 8 افراد سوار تھے۔

کوئٹہ سے مظفر گڑھ جانے والے خاندان کے گاڑی لورالائی سیاب ندی میں بہہ جانے سے دو بچے جانبحق ہوگئے۔

گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد موجود تھیں باقی تمام افراد کو ریلے سے نکال کر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقع میں جانبحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک ایک سال ہے جن کی شناخت مہک اور کبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

گذشتہ روز ژوب میں حالیہ شدید اور طوفانی بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ کے علاقے دوہ ماندہ پُل ٹوٹ گیا جس کے باعث ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا جنہیں بعد میں بچالیا گیا، اسی طرح ضلع شیرانی کے حدود سنگر اور لواڑہ کے مقام پر برج کے حفاظتی دیوار اور بعض جگہوں پر روڈ سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس کے باعث آمدورفت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش سے نشیبی علا قے زیر آب آگئے۔

دریں اثنا اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ روز تیز ہواوں اور گرج، چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہر میں روڈ سمندر کا منظر پیش کرنے لگیں اس کے ساتھ ہی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔