لاپتہ فیض بلوچ کو بازیاب کیا جائے- لواحقین کی اپیل

269

لواحقین نے کہا کہ  ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ہمارے پیارے کی عدم بازیابی نے ہمیں کرب و اذیت میں مبتلا کر رکھاہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بیس اپریل 2018 کو کیچ کے علاقے ہیرونک سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے فیض بلوچ ولد محمد یوسف کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیں ۔

لواحقین نے کہا کہ فیض بلوچ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا اور اس کے گذشتہ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود گمشدگی نے پورے خاندان کو کرب و اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ بالخصوص نوجوان لاپتہ ہیں۔