لاپتہ طالب علم رہنماء جیئند بلوچ بازیاب

624

جیئند بلوچ ان کے والد اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیئے گئے تھے۔

آٹھ ماہ قبل کوئٹہ سے والد اور بھائی سمیت پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچ طالب علم رہنما جیئند بلوچ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

جیئند بلوچ کو ان کے والد قیوم اور چھوٹے بھائی حسنین بلوچ سمیت 30 نومبر کو کوئٹہ میں واقع ان کے گھر سے رات کے وقت ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

جیئند بلوچ کی گمشدگی کے خلاف ان کے لواحقین سمیت بلوچ طلباء و سیاسی تنظیموں نے بلوچستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیئے۔

جیئند بلوچ کے ہمراہ لاپتہ ان کے والد کو چند دنوں کے بعد رہا کردیا گیا تھا لیکن جیئند کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے ان کے چھوٹے بھائی حسنین بلوچ کو کراچی سے ڈرامائی گرفتاری ظاہر کرکے انہیں چائنیز قونصلیٹ کے حملہ آوروں کے سہولت کار کے طور پر ظاہر کیا گیا لیکن ان کے حوالے سے تاحال کوئی عدالتی کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔