عمان : بلوچ خاندان کے قتل کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

3032

تین بچوں کو ماں باپ کے ہمراہ قتل کرنے والے پانچ پاکستانیوں کو عمان کی رائل پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق ایک ہفتہ قبل خلیجی ملک عمان کے شہر بدیہ میں ایک بلوچ خاندان کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا ، جن کے قاتلوں کو عمان کی رائل پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بلوچ خاندان میں ماں باپ کو تین بچوں سمیت گھر میں محصور کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق قاتل نے باپ کو یرغمال بنا کر اس کے سامنے تینوں بچوں  کو اذیت دینے کے بعد قتل کے بعد بیوی اور شوہر کو قتل کردیا گیا ۔

عمان میں بلوچ کمیونٹی نے عمانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیں کیونکہ اکثر پاکستانی عمان میں مختلف قسم کے جرائم میں پائے جاتے ہیں ۔