سوراب: چودہ اگست کی تقریب پر حملہ

319

چودہ اگست کے موقعے پر بلوچستان میں مسلح تنظیموں کی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر سوراب میں چودہ اگست کی مناسبت سے جاری تقریب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نامعلوم افراد نے ڈی سی آفس پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب دفتر میں چودہ اگست کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے حملے میں نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ضلع مستونگ میں چودہ اگست کے حوالے سے نکالے جانیوالی ریلی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں گذشتہ رات حب چوکی میں چودہ اگست کے حوالے سے قائم اسٹالز کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی۔

واضح رہے چودہ اگست کے موقعے پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز اور حکومتی دفاتر کو نشانہ بنانے میں تیزی آئی ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرچکی ہے۔

تاہم سوراب اور مستونگ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔