نیشنل پارٹی کے بیان میں کچلاک مسجد میں دھماکے پر افسوس اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی سلیکٹڈ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، عوام کو تحفظ دینے کی ذمہ داری حکومت کی ہے لیکن سلیکٹڈ صوبائی حکومت صرف دعوؤں اور بیانات تک محدود ہے۔
بیان میں جانبحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ صوبائی سلیکٹڈ حکومت صوبے میں گورنس کرنے میں مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے، امن و امان کی صورتحال روز بگڑ رہی ہے صوبائی سلیکٹڈ حکومت کی توجہ ذاتی مفادات اور مراعات پر مبذول ہے جو کہ صوبائی سلیکٹڈ حکومت کی صوبے مشکلات اور مسائل سے عدم دلچسپی ہے جو صوبے کے عوام کے ساتھ ناروا عمل ہے اور قابل مذمت ہے۔