سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

126

یونائیٹد بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقہ ست مرلہ کے مقام پہ واقع قابض فورسز کے چیک پوسٹ پہ بھاری اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئیں۔ ہمارے حملے بلوچستان کے سابقہ آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگے۔