سبی: لیویز فورس پر مسلح افراد کا حملہ

244

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی ٹیم کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لیویز کے مطابق واقع تلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے گشت پر مامور لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

لیویز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لیویز کے جوابی فائرنگ میں حملہ آور قریبی پہاڑیوں میں روپوش ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محفوظ رہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔