سبی سے کم عمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

135

لہڑی کے قریب مراد واہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کا 15 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے کے بعد آگ لگا کر جلا دیا.

واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال سبی پہنچا دیا۔

لاش کی شناخت زاہد علی ولد حاجی جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بکریاں چروانے کے لیے گیا ہوا تھا۔