چوبیس گھنٹوں کو دوران پاکستانی فورسز پرتین حملے ہوچکے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور اور سبی میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
فرنٹیئر کور چیک پوسٹ کو سبی کے علاقے ناڑی گاج میں نشانہ بنایا گیا جہاں مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
دریں اثنا ضلع پنجگور میں گذشتہ رات قلم چوک پر قائم فورسز چوکی کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مسلح افراد نے فورسز کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔
دونوں حملوں کے حوالے سے تاحال عسکری حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے گذشتہ بولان کے علاقے شاہرگ میں بھی فورسز چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنائپر حملے میں پاکستان فورسز کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا گیا۔
علاقے ازیں گذشتہ روز خضدار کے علاقے وڈھ میں بکرا منڈی کے قریب بم دھماکہ ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق کریکر دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔