زہری واقعہ کی مذمت ، قلات و گرد ونواح میں لوٹ مار کرنے والے بلوچ قوم کو جواب دیں – پروفیسر حبیب اللہ

1138

سناڑی و زہری قبیلے کے رہنما پروفیسر حبیب اللہ زہری نے اپنےجاری کردہ بیان میں کہا کہ حالیہ واقعہ جو زہری میں پیش آیا وہ نہ صرف زہری قبیلہ بلکہ پورے بلوچستان کیلئے انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے، اسکے ساتھ ساتھ اس واقعے کو نواب ثناءاللہ زہری کے ساتھ منسلک کرنا صرف سازش نہیں بلکہ بلوچ قوم کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بلوچ دشمن عناصر جنہوں نے ابھی تک اپنے قول و فعل سے بلوچ قوم کو صرف اور صرف نقصان پہنچایا بلکہ اب اپنے اخباری بیان سے سازش رچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، دو ہزار پانچ سے لے کر اب تک قلات اور گردونواح میں جو نام نہاد لیڈر غریب اور لاچار لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا، مال مویشیوں کی  لوٹ مار اور مین آر سی ڈی شاہراہ پر لوٹ مار مچائی وہ اشخاص سب کے سامنے ہے، پہلے اس کا حساب بلوچ قوم کو دیا جائے پھر دوسروں پہ انگلی اٹھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم قبائلی روایت کی پاسداری کرے اور ایک دوسرے کے معاملات میں بے جا مداخلت نا کرے اور بلوچ سرداروں کو چاہیے کہ آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجائے بلوچ عوام کی ترقی و آسودگی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سناڑی قبیلہ کسی بھی مشکل وقت میں نواب ثناءاللہ زہری اور زہری قبیلے کی دفاع کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہیں۔

آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا پہ یکطرفہ بیان بازی اور نفرت انگیز کلمات استعمال کرنے پہ دکھ کا اظہار کیا اور سب طبقات بالخصوص طلباء کو معاشرے میں بہترین کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔