زہری سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ خان محمد تاحال بازیاب نہیں ہوسکا

196

خان محمد کو لیویز فورسز نے گرفتار کرکے ایف سی کے حوالے کردیا تھا۔

دو ماہ قبل 17 جون 2019 کو ضلع خضدار سے لاپتہ ہونے قلات نیچارا کا رہائشی میر خان محمد شاہوانی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

لاپتہ خان محمد ولد جمعہ خان کے بھائی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ لاپتہ بھائی کے کیس جمع کرادی ہے-

لواحقین کے مطابق خان محمد کو زہری لیویز نے بناء کسی وارنٹ کے زہری بازار سے گرفتار کرنے کے بعد لیویز تھانہ زہری منتقل کردیا تھا اس کے بعد اسے ایف سی کے حوالے کردیا گیا تھا –

مقامی عینی شاہدین کے مطابق زہری بازار میں میکینک کے دکان پر اپنے موٹرسائیکل ٹھیک کروانے کے غرض سے آنے والے نوجوان کو مقامی لیویز نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تھیں۔

لاپتہ خان محمد کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ خان محمد کو بناء کسی گناہ کے لاپتہ کردیا گیا ہے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے –