خیبر پختونخواہ: دیر بالا میں دھماکہ 6 افراد جانبحق 5 زخمی

146

دیر بالا میں دھماکے سے چھ افراد جانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔

ضلع پولیس افسر(ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے واردات  سے امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 5 ہے جنہیں ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔