خضدار: زیر تعمیر عمارت کے قریب بم دھماکہ

537

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔

بم دھماکہ خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے دودکی کلی محمد خان گمشادزئی میں زیر تعمیر عمارت کے قریب ہوا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ اور ڈی ایس پی وڈھ خان گل نے جگہ کا معائنہ کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کا حدف کون تھا۔