خاران سے لاپتہ تین افراد بازیاب

289

امید کرتے ہیں صوبائی و وفاقی حکومت عید پر لاپتہ افراد کی بازیابی حوالے مثبت پیش رفت کرکے غمزدہ خاندانوں کے خوشیاں لوٹانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

مذکورہ افراد کے گمشدگی کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا تھا۔

حراست سے بازیاب ہونے والوں کی شناخت عبید اللہ ولد حاجی برکت تگاپی، حکمت اللہ ولد حافظ عبدالشکور اور شکر اللہ ولد سعد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبیداللہ کو خاران شہر سے فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جبکہ حمکت اور شکر اللہ کو19 جولائی 2018 کو گواش کے علاقے دریچ سے ایک سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

دریں اثنا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ جنوری کو صوبائی حکومت اور صوبائی حکومت کے توسط سے وفاقی سطع پر مزاکرات کے بعد وی بی ایم پی کے لسٹ سے 165 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

وی بی ایم پی کا مزید کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں صوبائی و وفاقی حکومت عید پر لاپتہ افراد کی بازیابی حوالے مثبت پیش رفت کرکے غمزدہ خاندانوں کے خوشیاں لوٹانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔