حکومت ڈاکٹروں سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے – ایچ ڈی پی

174

ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے عام شہریوں،مریضوں ان کے تیمار داروں اور عزیز واقارب کو ینگ ڈاکٹروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے جب لاکھوں عوام اور شہریوں کے منتخب نمائندے ٹراما سینٹر،آپریشن تھیٹر اور ہسپتال کے وارڈوں میں محفوظ نہیں تو عام عوام اور شہری کس طرح محفوظ ہوسکتے ہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹروں کو ضابطہ اور قوانین کا پابند بنا کر ان کے لئے طبی نقطہ نگاہ کے مطابق نفسیاتی و اخلاقی تربیت کا بندوبست کیا جائیں تاکہ دوران علاج ڈاکٹروں کا رویہ مریضوں،ان کے تیمار داروں اور عام شہریوں کے ساتھ انسانی رویہ ہو، صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ صحت پالیسی بنا کر عام شہریوں کو ایسے ڈاکٹروں کی بے رحمانہ رویوں سے نجات دلائیں جو صرف بھاری تنخواہیں اور مراعات کے حصول کیلئے طب جیسے مقدس پیشے کو سیڑھی کے طور پراستعمال کررہے ہیں ایسے لیبرقوانین بنائے جائے جو ڈاکٹروں کو پابند بنائے کہ ان کی ترقی میں ان کے رویے کے ساتھ ان کے تشخیص آرٹیکلز،تحقیق کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہو، موجودہ طریقہ کار کے تحت ایک میڈیکل افسربھرتی ہونے کے بعدتمام ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہوکر مریضوں اور ان کے تیمار داروں کیلئے صرف اس وجہ سے نہیں ہوتا کہ وہ مریضوں کا علاج کریں یا نہ کریں انہیں تنخواہ اور دیگر مراعات ملتی رہتی ہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں ملازمین مختلف محکموں میں فرائض انجام دیتے ہیں ہر شعبہ میں ملازمین کی یونین اور تنظیمیں موجود ہیں ان تنظیموں میں ایسے تنظیمیں بھی موجود ہیں جن کی افرادی قوت ہرلحاظ سے ڈاکٹروں سے کئی گناہ زیادہ ہیں ایسے ملازمین بھی موجود ہیں جن کی ذمہ داریاں اور اختیارات کسی بھی ڈاکٹر اور ان کے تنظیم سے کہیں زیادہ ہے مگر صوبے کی کسی بھی ملزم تنظیم نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں بد معاشی کا سہارا لیکر عوام اور شہریوں کو تنگ کرے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا راستہ اختیار نہیں کیا نہ ہی کسی تنظیم نے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو یر غمال بناکر اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کی یہ اعزاز صرف ینگ ڈاکٹروں کو حاصل ہے جو مارتے بھی خود ہیں اور خود کو پیٹتے بھی ہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹروں کے رویے کے پیش نظر یہ ضروری ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی صحت،ان ے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے صحت پالیسی اور سروس اول کی فوری تیاری کو یقینی بناکر صحت کے شعبے کو ہر قسم کے تشدد سے پاک کرنے کے عمل کو ممکن بنائیں گے۔