حب: 14 اگست کے مناسبت سے لگائی گئی اسٹال پر فائرنگ

297

نامعلوم افراد نے پاکستانی جھنڈے بیچنے والے اسٹال پر فائرنگ کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں شیر علی پیٹرول پمپ کے قریب چودہ اگست کے مناسبت سے لگائی گئی اسٹال پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں زخمیوں کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسٹال کو فرنٹیئر کور کے چوکی کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راستوں کو سیل کردیا ہے تاہم پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔