حب: دو افراد کی لاشیں برآمد

223

بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جنہیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دو افراد کی لاشیں ڈام سمندر سے برآمد ہوئی ہیں جو دس روز پرانی ہے۔

لاشوں کو ریسکیو ٹیمیوں نے نکال کر حب سول ہسپتال منتقل کردیا، تاہم مذکورہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واقعے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے، واضح رہے ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن میں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔