حاصل خان بزنجو پاکستانی خفیہ اداروں کا آلہ کار ہے – اختر ندیم

790

 حاصل خان بزنجو بلوچ نوجوانوں کو قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفن کرنے والے  پاکستانی خفیہ اداروں کا آلہ کار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان لبریشن فرنٹ کے کمانڈر اور بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک مختصر بیان میں کیا۔

انہوں نے نیشنل پارٹی کے نائب صدر حاصل بزنجو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جب پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے بلوچوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا اور دشت میں ایک لاوارث قبرستان آباد کیا تو آپ (حاصل خان)  اسکے ہمنوا اور آلہ کار تھے۔

اختر ندیم نے کہا کہ اب لگتا ہے حاصل خان بزنجو اس لئے آگ بگولہ ہے کیونکہ آئی ایس آئی نے ان ووٹ چھین لیے ، اب زرا ان  خاندانوں کے  بارے میں سوچا جائے جن کے لخت جگروں کو آئی ایس آئی نے آپکے ( حاصل خان) کے تعاون سے غائب کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز حاصل خان بزنجو نے پاکستان کے سینٹ میں عدم اعتماد کےلیے ہونے والے انتخابات میں شکست کے بعد صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے شکست میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کا ہاتھ ہے ۔