جنوبی وزیرستان: بم دھماکے میں پاکستان آرمی کے دو اہلکار ہلاک 3 زخمی

305

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستان آرمی کے دو اہلکار ہلاک ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر بریج کے قریب پاکستان آرمی  کی گاڑی کے بارودی سرنگ  کے دھماکے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی  ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی بدر بریج کے قریب کھڑی تھی کہ زور دار دھماکہ ہوگیا، دھماکہ آئی ڈی تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ہلاک اور زخمیوں کو استپال پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں ہمارے مجاہدین نے پاکستانی فوج کی گاڑی پر ریموٹ حملہ کیا جس میں دو اہلکار گل رحیم اور شاہد مارے گئےجبکہ پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔