تربت: ٹیچنگ ہسپتال عدم توجہی کا شکار، عوام پریشان

174

تربت ضلعی ٹیچنگ ہسپتال تباہی کا شکار، کوئی پرسان حال نہیں۔ ہسپتال میں سہولیات کی فقدان، وارڈز میں صفائی نا ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع کیچ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرکاری عدم توجہی، ناکافی صحت کی سہولیات اور عدم صفائی کے سبب تباہی حالی کا شکار ہوگئی ہے، ہسپتال میں غفلت کے سبب مختلف بیماریوں میں مبتلا دو سے تین مریضوں کو ایک ہی بیڈ شیٹ پر سیلایا جاتا ہے۔

مریضوں کے مطابق وارڈز میں صفائی کا شدید فقدان اور باتھ رومز میں مہینوں سے صفائی نا ہونے کے باعث تعفن اور بدبو سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مریضوں کے مطابق انہیں ہسپتال میں بخار کی معمولی گولی سمیت کسی بھی طرح کی طبعی سہولت دستیاب نہیں ہے۔