تربت سے 4 طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

288

فورسز نے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے چار طلباء کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت سے فورسز نے چار نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

اطلاعات کے مطابق فورسز نے تین روز قبل کرائے کے مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے وہاں سے چار افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے –

زرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے چاروں نواجون طالب علم تھیں جو یہاں کرائیے کے مکان میں رہائش پذیر تھے-

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی شناخت پیرل ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے تاہم دیگر تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے –