تربت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

179

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ کل مغرب کے بعد آٹھ بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں سنگانی سر میں پاکستانی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں چوکی میں موجود چار اہلکاروں میں سے دو ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ اس چوکی سے چند میٹر کے فاصلے پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک ٹھکانہ ہے، جنہوں نے اس حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے دو عام بلوچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ 23 اگست کی شام ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے کلہ کور کے مقام پر سرمچاروں نے فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے پانچ راکٹ فائر کیئے جو چوکی پر جاگرے، جس سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔