بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

153

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں پاکستانی آرمی پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی مشکے کے علاقے جکی میں گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے جکی چوکی پر اس وقت راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ چودہ اگست کی تقریبات کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

حملے میں پاکستانی فوج کے6 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ آج بدھ کے روز صبح سات بجے سرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے گجلی میں فوجی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔

حملے کے وقت فوجی اہلکار چودہ اگست کی تیاری میں مصروف تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔