بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے پاکستان کے متعدد علاقے زیر آب

182

گذشتہ روز بھارت کی جانب سے ڈیم کی اضافی پانی چھوڑنے کے سبب پاکستان میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

 ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں دریائے سندھ اور رود کوہی ریلوں نے راجن پور میں تباہی مچا دی جس سے ضلع کے درجنوں اسکول میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔

ڈیرہ دلدار سمیت ضلع بھر کے 32 اسکولوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں۔

دريائے سندھ ميں اس وقت تين لاکھ ستر ہزار کيوسک کا سيلابی ريلہ گز رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے ستلج میں طغیانی آگئی جس کے باعث قصور کے 18 گاؤں زیرِ آب آگئے۔ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔