بولان یونیورسٹی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے – بی ڈی ایف

150

بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں میں کہا وائس چانسلر اور رجسٹرار بولان یونیورسٹی آف ہلیتھ اینڈ میڈیکل سائنس ادارے کو بہتر اور مثبت پالیسی دینے کے بجائے تباہی کے دھانے پر پہنچا چکے ہیں اور اپنی انا کی تسکین کے لیے ادارے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت ہمیں قابل قبول نہیں ۔

ترجمان نے کہا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سینئر رجسٹرارز کی طرف سے چلاہے جانے والی مہم کی BDF مکمل حمایت کرتے ہے۔

بولان یونیورسٹی آف ھلیتھ اینڈ میڈیکل سائنس ان دونوں کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ڈاکٹرز کمیونٹی، طلباء اور دیگر اسٹاف ان کے آمرانہ رویے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں-

ترجمان نے گورنر بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ VC اور رجسٹرار کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کی جگہ لائق اور اہل امیدوار کو لاہیں۔