بولان: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق، 1 زخمی

161

بلوچستان کے علاقے میں بولان میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا جس کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثہ بولان کے علاقے ڈھاڈر بائی پاس پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یاسین موقعے پر جانبحق اور دوسرا ساتھی اللہ ڈنہ شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو سول ہسپتال ڈھاڈر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے گاڑی ڈرائیور جاوید خان گولہ گرفتار کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔