بولان: فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

150
File Photo

نامعلوم مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر حملہ بولان کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ میں ویڑی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بولان اور گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز کو اس سے قبل بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں اکثریت حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کی جانب سے گذشتہ دو مہینوں کے دوران مذکورہ علاقوں میں بڑی نوعیت کے آپریشن کیئے جاچکے ہیں تاہم فوجی آپریشنوں کے حوالے سے حکومتی ذمہ داران کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔