بولان، کیچ: فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

265
فوٹو: بولان فورسز کیمپ

بولان اور کیچ میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مغرب کے وقت بولان کے علاقے گوکرت میں فرنٹیئر کور کے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہے تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز پر حملے کے وقت دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے عکسری حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔