بلوچستان : کاہان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن شروع

204

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن،  چھاپے ، گرفتاریاں اور اغواء کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ گذشتہ طویل عرصے سے جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو کوہلو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کاہان کے مختلف علاقوں  بامبور، تلی، ترکڑی میں آج صبح سے پاکستانی فورسز نے عام آبادیوں کو محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

دوران آپریشن فورسز گھر گھر تلاشی کے علاوہ پہاڑی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کردی ہے ۔

آج صبح سے جاری آپریشن سے علاقائی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عام لوگوں بالخصوص مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

تاہم جاری آپریشن میں اب تک کسی قسم کی جانی نقصان اور گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔