محکمہ صحت نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔
بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ضلع قلعہ عبداللہ کے 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں برس صوبے سے رپورٹ ہونے والا یہ چوتھا کیس ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچے کے والدین پولیو کے مرض سے انکاری تھے اور انہوں کمسن بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے۔
رواں برس بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی، قلعہ عبداللہ سے 2 کوئٹہ اور جعفر آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔