بلوچستان میں جبری گمشدگیاں روز کا معمول بن چکا ہے – ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

346

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی بربریت عروج پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے  سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے وقت آگیا ہے کہ وہ پاکستان کو بلوچستان میں جاری بربریت انکے گھناؤنے جرائم کا جوابدہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نو عمر بچہ نعیم صابر ولد محمد صابر کو پاکستانی فوج نے بزداد آواران سے اغوا کیا۔

 بلوچ رہنماء نے ایک اور ٹیوٹ میں کہا کہ تین کسانوں رحمت اللہ ولد دین محمد، دولت ولد داد محمد، اور سلمان ولد امین ساکنان زنگ وادی مشکئے کو پاکستانی فوج نے مشکئے گجر بازار سے اغوا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔