بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، 4 زخمی

216

حادثات اور واقعات کوئٹہ، بیسیمہ، دکی اور زیارت میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے نانا صاحب کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے تین موٹرسائیکلَوں میں تصادم کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا۔

دکی لیز کے مقام پر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے عمر علی ولد محمد کریم جانبحق ہوگئے ہیں۔

ایک اور واقعے میں دارالحکومت کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ٹرین کے ٹکر سے محمد رمضان نامی شخص جانبحق ہوگئے جن کی لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء بسیمہ کے علاقے جوہی میں 20 سالہ نوجوان مشرف پکنک مناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔