پنجگور اور نوشکی سے لاپتہ ہونے والے 4 افراز بازیاب ہوگئے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع سے مختلف اوقات میں لاپتہ کیئے جانے والے چار افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں –
تفصیلات کے مطابق 4 سال قبل 2015 میں پاکستانی سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے نوشکی کا رہائشی عبدالکریم ولد عبدلغفور بادینی بازیاب ہوگئے ہیں –
اسی طرح ضلع پنجگور سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں –
پنجگور سے بازیاب ہونے والے افراد کی شناخت محمد اکبر ولد باغی، محمد عاظم ولد عظیم کمالان، حنیف ولد حاجی قیصر کے ناموں سے ہوئی ہے –