بلوچستان: تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

204

پاکستانی فورسز نے آج صبح سویرے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آج صبح تمپ کے علاقے نظر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کے بعد ایک شخص جس کی شناخت ناصر ولد پیر محمد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے علی جان قومی کے گھر پہ آج صبح پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارا اس سےقبل بھی متعدد بار اسی گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

ان ہی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں کی احتجاج کے علاوہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا  پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔