اکبر خان بگٹی برسی ، بی آر پی کی جانب سے جرمنی میں سمینیار منعقد ہوگا

853

بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی زون کی جانب سے اتوار 25 اگست کو نواب اکبر خان بگٹی کے 13 ویں برسی کی مناسبت سے جرمنی کے شہر فرنکپورٹ مین میں ایک سیمنار منعقد کی جارہی ہے۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی یوم شہادت کے حوالے سے جرمنی میں ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں بی آر پی رہنماوں  سمیت  صحافی حضرات اور سماجی کارکنان شرکت کررہے ہیں۔

 تقریب سے براہمداغ بگٹی  معروف پاکستانی صحافی طحہ صدیقی، نامور تجزیہ کار پرویز ہودبھائی لائیو جبکہ پی ٹی ایم رہنما صفدر خان سمیت بھارت کے معروف سماجی کارکن انشول سکسیانہ خطاب کرینگے۔

بی آر پی جرمنی زون کے صدر جواد بلوچ نے جرمنی میں مقیم تمام بلوچوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

واضع رہے پیر کو بی آر پی کی جانب سے فرنکپورٹ مین میں واقع پاکستانی سفارت کے سامنے بلوچستان میں جاری ریاستی جبر ظلم اور لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔