آواران اور کیچ حملوں میں فورسز کے 11 اہلکار ہلاک کیئے – یو بی اے

135

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں کہا کہ آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میتگو میں قابض پاکستانی ریاست کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں ہلاک ہوئے جس کے بعد بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔

ترجمان نے کہا کہ  حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گاڑیوں میں سوار ہوکر بلوچ سرمچاروں کا تعاقب کیا جبکہ بلوچ سرمچار پہلے سے منصوبے کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے تاک میں تھے جیسے ہی فورسز کے اہلکار مذکورہ مقام پر پہنچے تو بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیچ کے علاقے ہوشاپ تل میں بھی آج مغرب کے وقت  بلوچ سرمچاروں نے فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کے بعد بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوئے اس حملے میں بھی سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ  ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میتگو اور کیچ کے علاقے ہوشاپ تل میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی  آزادی تک جاری رہینگے۔