اورماڑہ: کشتی الٹنے سے دو ماہی گیر جانبحق ایک لاپتہ

379

بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں کشتی الٹنے سے 2 ماہی گیر جانبحق بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او اورماڑہ عبدالحلیم بلوچ کے مطابق تحصیل اورماڑہ کے قریب سمندر میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 ماہی گیر ڈوب گئے، واقعے میں 2 ماہی گیر جانبحق ہوگئے جبکہ 2 کو بچالیا گیا ایک ماہی گیر تاحال لاپتہ ہے۔

گوادر کے مقامی صحافی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ماہی گیروں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں، جن کی شناخت امان اللہ اور جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، لاپتہ ماہی گیر بابو کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔