موجودہ حکومت انتہائی کمزور ہے اور امریکی مدد کے بغیر وہ نظام کو برقرار نہیں رکھ سکے گا ۔
ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق افغانستان کے حزب اسلامی کے امیر اور صدراتی امیدوار گلبدین حکمت یار نے انتخابی مہم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت انتہائی کمزور ہے اور امریکی انخلاء کے ساتھ ہی موجودہ حکومت سقوط کر جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کوشش کررہا ہے کہ وہ ایک ایسی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے جو اس کے انخلاء کے بعد بھی خود کو برقرار رکھ سکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے جانے میں کوئی شک نہیں ، وہ چلے جائیں گے ، اور امن کے قیام کے بارے میں بھی کوئی شکوک و شبہات نہیں ، لیکن بعض امریکی اداروں کا تجزیہ ہے کہ امریکی انخلاء کے بعد موجودہ حکومت ہفتوں تک بھی نہیں چل سکےگی۔
واضح رہے کہ حکمت یار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں خلیجی ملک قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پہ دستخط ہوجائے ۔