امان اللہ زہری قتل کیس: سابق وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کو حفاظتی ضمانت حاصل

687

نواب ثنا اللہ زہری نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

نوابزادہ امان اللہ زرکزئی کے قتل کے مقدمے میں نامزدسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری حفاظتی ضمانت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ پہنچے، جہاں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے ان کی درخواست کی سماعت کی، بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کی حفاظتی منظور کرلی تاہم عدالت نے نواب ثنااللہ زہری کو دس روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

اسی طرح نواب ثنااللہ زہری نے سیشن عدالت کوئٹہ IIIسے بھی قتل کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرلی۔

یاد رہے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، ان کے بھائی نعمت اللہ زہری اور دیگر کو نوابزادہ امان اللہ زرکزئی اور ان کے پوتے و دیگر کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہے جبکہ اس حوالے پانچ افراد کے گرفتاری بھی عمل لائی جاچکی ہے تاہم مقدمے میں نامزد ثناء اللہ زہری اور دیگر اہم افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔