افغانستان : امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملہ

309

 خودکش حملہ بگرام اڈے کے قریب ہوا ہے۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع صیاد میں بگرام بیس کے قریب امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

امریکی سیکیورٹی زرائع نے کہا کہ حملے میں  کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

دوسری جانب پروان کے صوبائی پولیس سربراہ محمد محفوظ ولی زادی نے بھی  حملے میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ  حملے میں دو امریکی بکتر بند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے کی ذمہ داری طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ خودکش حملہ آور محمد حسن پروانی نے امریکی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو گاڑی تباہ جبکہ 7 اہلکار ہلاک و چار زخمی ہوئیں ۔

تاہم طالبان ترجمان کے دعووں کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔