ہرنائی: زمین کے تنازعے پر لڑائی، 5 افراد زخمی

179

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زمین کے تنازعے پر لڑائی میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے خوزڑی میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر لڑائی میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں لالک ولد وکیل عمر، میرافضل ولد وکیل عمر، اللہ داد ولد میر افضل، داد اللہ ولد ظریف، محمد ایاز ولد لالک شامل ہیں۔

لڑائی میں شدید زخمی ہونے والے تین افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان گروپوں میں عرصہ دراز سے زمین کا تنازعے چل رہا ہے۔