گوادر : 2013 میں نمودار ہونے والا جزیرہ سمندر برد ہوگیا

555

بلوچستان کے شہر گوادر کے ساحلی علاقے میں 2013 کے زلزلے کے بعد نمودار ہونے والا چھوٹا جزیرہ ’زلزلہ کوہ‘ سمندر برد ہوگیا۔ جزیرہ 6 سال قبل آنے والے 7 اعشاریہ 7 زلزلے کی شدت کے بعد نمودار ہوا تھا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے جزیرے کے نمودار ہونے سے لیکر لہروں میں غائب ہونے تک کی تصاویر جاری کی ہیں۔

جزیرہ زلزلہ کوہ زلزلے کے نتیجے میں پانی کے نیچے موجود کیچڑ اور دلدلی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد نمودار ہوا تھا۔ سمندر کی تیز لہروں اور کٹاو کے باعث یہ جزیرہ اب مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے۔

جزیرے کی دراڑوں سے زہریلی اور آتش گیر گیس خارج ہونے کے باوجود یہ جزیرہ سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے کشش کا باعث بنا ہوا تھا۔ یہ جزیرہ 295 فٹ بلند اور 135 فٹ طویل تھا لیکن اب یہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔

ناسا نے ارتھ آبزرونگ ون اور لینڈ سیٹ آٹھ سیٹلائٹ کی مدد سے اس کی تصاویر لی تھیں۔