گوادر : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان لاپتہ

165

گوادر سے ایک اور نوجوان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے حلال بلوچ ولد غلام جان نامی نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

زرائع کے مطابق حلال بلوچ گوادر پورٹ پہ چوکیداری کا کام کرتا تھا جسے گذشتہ روز فورسز نے اسے دوران ڈیوٹی ہی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع ہے اور اس تسلسل میں شدت تب آئی جب بلوچ مسلح پسند تنظیم کی جانب سے گوادر میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پہ حملہ کیا گیا ۔