کیچ و پنجگور میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں ۔ بی آر اے

187

کولواہ شاپکول اور پنجگور پل آباد میں حملوں میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کیئے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے کل کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول میں پاکستان کے ریگولر آرمی کے بیس کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پنچایا جبکہ کل مغرب کے وقت پنجگور کے تحصیل گوارگو پل آباد میں قائم ایف سی کے چک پوسٹ پر حملہ فورسز کو بھاری نقصان پنچایا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ وطن کے مکمل آزادی تک ہماری مزاحمتی کاروائیاں جاری رئینگے۔