کیچ :فورسز کے ہاتھوں مزید 13 افراد لاپتہ

190

سیکورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے آپسر میں آپریشن کے دوران 12 افراد کو لاپتہ کردیا۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے سیکورٹی فورسز نے 13 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کی شناخت پرویز ولد ایوب، شریف ولد سلیمان، زید ولد ولید، حفیظ ولد حاطر، خلیل ولد پھلین کے ناموں سے ہوئی ہے دیگر 7 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے –

اسی طرح کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں سامی چیک پوسٹ سے فورسز مقبول ولد رفیق نامی شخص کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے-

ذرائع کے مطابق مقبول تربت سے واپسی پر اپنے علاقے کولواہ جارہا تھا جسے سامی کے مقام پر ایف سی کے اہلکار گاڑی سے اتار کر تشدد کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے –