کیچ: فورسز کے ہاتھوں مزید دو افراد لاپتہ

129

فورسز نے کیچ سے دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے شہرک سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر عارف ولد وشدل اور باران ولد داد بخش سکنہ شہرک نامی دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے-

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق حراست بعد لاپتہ ہونے والے دونوں افراد پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں ۔

یاد رہے بلوچستان میں ایک طویل عرصے سے جاری فوجی آپریشنوں میں مختلف علاقوں سے لوگوں کو گرفتاریوں میں لاپتہ کرردیا گیا ہے جن کے لواحقین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ لگائے ہوئے ہیں –