کیچ: فورسز کا سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی

141

فورسز نے کیچ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں آج پاکستانی فورسز نے آپریشن شروع کردی ہے۔

کیچ کے مختلف علاقے ڈنوک، بہمن، شاہی تمپ، کوشقلات، پٹھان کہور اور گرد و نواح میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق علی الصبح پاکستانی فورسز نے مذکورہ علاقوں کا گھیراؤ کر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے آپریشن شروع کردی، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں متعدد افراد کی گرفتاری و آرمی کیمپ منتقل کرنے کے ساتھ قیمتی اشیاء بھی لوٹنے کے خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے بلوچستان میں جاری طویل عرصے سے فوجی آپریشنوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے گذشتہ روز ہی ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیا آباد سے فورسز نے آپریشن کے دوران مطلب ولد عبداللہ نامی شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔