کوئٹہ: گروہوں میں تصادم، 1 شخص ہلاک

160

کوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں میٹا چوک پشتون آباد میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران گولی لگنے ایک شخص موقعے پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت امان اللہ نورزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس حوالے سے مزید کارروائی کی جارہی ہے تاہم واقعے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری آخری اطلاعات تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

واضح رہے گذشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے چمن میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ دونوں قبائل کی جانب سے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔