کوئٹہ: کوئلہ کان میں آتشزدگی، 12 کانکن پھنس گئے

146

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں شارٹ سرکٹ سےآتشزدگی، جس کے باعث کانکن کوئلہ کان میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو کے دوران ایک کان کن کو نکال لیا گیا جبکہ کان میں گیس بھر جانے سے 11 کان کن پھنس گئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔